سی ایس پی ٹی10کرکٹ :ہل پارک اور سی ایس پی کنگز فائنل میں

سیمی فائنل میں سی ایس پی سلطان اور ٹی ایم یو سی کو شکست ،فائنل اتوار کو ہوگا

پیر 17 جنوری 2022 21:34

سی ایس پی ٹی10کرکٹ :ہل پارک اور سی ایس پی کنگز فائنل میں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) کرکٹ اسکول آف پاکستان اکیڈمی کے زیر اہتمام جاری سی ایس پی ٹی10کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 23جنوری کو کھیلا جائے گا ۔سی ایس پی کنگز اورہل پارک اکیڈمی نے سیمی فائنل میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔پہلے سیمی فائنل میں ہل پاک اکیڈمی نے ٹی ایم یو سی کو چھ وکٹوں سے شکست دی ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ایم یو سی کی ٹیم مقررہ10 اوورز میں 75رنز ہی اسکور کر سکی اس کی جانب سے قنیت نی27رنز اسکور کئے جبکہ ہل پارک اکیڈمی کی جانب سے سعید ،شفیع اور منصف شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں ہل پارک اکیڈمی نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اس کی جانب سے اویس خان نی24اور اسرار نی20رنز بنائے ۔تنویر جعفری نے دو وکٹ لئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں ای ایس پی کنگز نے سی ایس پی سلطان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد7رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹ پر105رنز بنائے اس کی جانب سے اوزان الحق نے 26گیندوں پر53رنز اسکور کئے جبکہ شہزاد شفیع نی18رنز بنائے ۔

نذیر ترین نے دو وکٹ لئے ۔جواب میں سی ایس پی سلطان کی ٹیم 98رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔نزیر ترین نی15گیندوں پر33اور عبدالرافع نے 17گیندوں پر25رنز کی جارحانہ اننگز ضرور کھیلیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے ۔سی ایس پی کنگز کی جانب سے شہزاد سلطان اور اوزان الحق نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :