حسن علی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کی تعریف

پیر 17 جنوری 2022 22:07

حسن علی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کی تعریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) رمیز راجہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان آپ بہترین انسان، بڑے لیڈر اور شاندار ٹیم پلیئر ہیں۔

(جاری ہے)

حسن علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ٹیم اور ملک کے وقار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹوئٹر پر رمیز راجہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔حسن علی نے سرفراز سے متعلق مزید کہا کہ بہترین رہنمائی کیلئے شکریہ، یوں ہی ہمیں متاثر اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں۔