Live Updates

پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گی پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں، نور عالم خان

میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گفتگو

پیر 17 جنوری 2022 23:30

پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گی پارٹی کے چیئرمین نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گی پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔ ایک انٹرویومیں نور عالم خان نے کہاکہ پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے، پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ۔نورعالم خان نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہے تو یہ نیکی ہے اور میں کرتا رہوں گا، پھر مجھے ایک نہیں 100 بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ میں منتخب نمائندہ ہوں، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے اور میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ حکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی نے اپنے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرپرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔واضح رہے کہ نور عالم خان نے جیو نیوز کے پروگرام 'جرگہ' اور اسمبلی فلور پر سینیئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات