پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والی3ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

منگل 18 جنوری 2022 11:44

پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والی3ملزمان ..
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والی3ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰSIعدنان شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین ملزمان 1۔محمد جبار 2۔ علی حسن 3اشفاق احمد ساکنائے شاہ جہانیاں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے خوف وہراس پھیلانے اور سستی شہرت کے لئے اپنی مختلف قسم کے اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوزلگا رکھی تھیں، تصاویر جونہی تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے نوٹس میں آئیں،پولیس نے فوری طور پر ملزمان کو ٹریس کرکے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل30بور اور 1عدد پسٹل 9MMبرآمد ہوئے۔ جن کے خلاف تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔