پٹرولیم کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کاروبار دشمن اقدام ہے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو کم از کم ان پر مہنگائی کا مزید بوجھ بھی نہ ڈالے

منگل 18 جنوری 2022 13:48

پٹرولیم کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کاروبار دشمن اقدام ہے ‘گڈزٹرانسپورٹرز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوںمیں آئے روز اضافہ کاروبار دشمن اقدام ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا گیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو کم از کم ان پر مہنگائی کا مزید بوجھ بھی نہ ڈالے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں جنگل کا قانون ہے ،ر یاست کی کہیں ر ٹ نظر نہیں آ رہی ،ملک کو آئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا گیا ہے ،آ ئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے سامنے عوام کو قر بانی کا بکرا بنایا جا رہاہے ،پٹرولیم کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے ٹرانسپور ٹرز طبقہ بھی شدید پر یشان ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ دنیا کے تمام ممالک میں ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروایا جاتا ہے مو جودہ حکومت کرپشن کے ساتھ اوور لوڈنگ کو ختم کروانے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے پر بھی توجہ دے ۔