مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نادرا میں کام نہیں کر رہا ہے ، علی محمد خان کی سینٹ میں وضاحت

منگل 18 جنوری 2022 15:11

مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وضاحت کی ہے کہ نادرا میں 6 ملازمین ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نادرا میں کام نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

منگل کوسینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نادرا میں 6 ملازمین ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں، ان ملازمین کو 10 فیصد ہیڈ کوارٹرز اور یوٹیلٹی الائونس اور 20 فیصد ڈیپوٹیشن الائونس کے علاوہ ان کے ابتدائی محکموں کی طرف سے جاری کردہ ایل پی سی کے مطابق بنیادی پے سکیل میں تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کا کوئی ریٹائرڈ یا حاضر سروس ملازم ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر نادرا میں کام نہیں کر رہا۔

متعلقہ عنوان :