
اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا کام 16 فروری کو مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا
منگل 18 جنوری 2022 15:57

(جاری ہے)
منگل کو ترجمان الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بعض چینلز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ چلا رہے ہیں،وضاحت کی جاتی ہے کہ ابھی الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے مرحلے میں ہے،حلقہ بندی کا ڈرافٹ اعتراضات کے لیے پبلک کیا گیا ہے،ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی اعتراضات پر فیصلہ کرنے کی اتھاڑتی ہے،ایک دفعہ اسلام آباد میں حلقہ بندی کا عمل مکمل ہو جائےاس کے بعد ہی الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈیول جاری کر سکتا ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری حلقہ بندیوں کا کام 16 فروری 2022 تک جاری رہے گا۔ابھی ڈرافٹ حلقہ بندیوں پر عوام کی طرف سے اعتراضات جمع کرانے کا مرحلہ جاری ہے جو 23 جنوری تک جاری رہے گا۔اعتراضات پر فیصلے 7 فروری 2022 کو مکمل کئے جائیں گے۔فائنل حلقہ بندیوں کی فہرست 16 فروری کو شائع کی جائے گی۔اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.