
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی سال 2022ء کے لئے نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد اقبال آڈیٹوریم میں کیا گیا
منگل 18 جنوری 2022 16:45

(جاری ہے)
کونسلرز کے عہدے پر منتخب ہونیوالے ڈاکٹر احسن اکرم، ڈاکٹر محمد طیب، ڈاکٹر نوید فرح، عمر اعجاز، رابعہ منیر، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر محمد فواد احمد، ڈاکٹر عامر اسلم، ڈاکٹر ریاض اسلم، عدیلہ منظور، قراۃالعین، حسنین ارشد، شہباز ناصر خان، ڈاکٹر ریاض شفیق،ڈاکٹر توحید اقبال، محمد عون، عمیر محمود،ڈاکٹر یحییٰ خان اوررڈاکٹر محمد احسن خاں شامل ہیں۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس کمیٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس سے بین الاقوامی معیا رات کے حامل تعلیم و تحقیق کی بدولت زراعت کو نئی جدتوں سے ہمکنار کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں بڑھتے ہوئے طلبہ و اساتذہ کے تناسب میں بہتری لانے کے لئے رواں مہینے میں سلیکشن بورڈ سے 70مزید اساتذہ کوتدریسی سٹاف کاحصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ معیاری تعلیم کو یقینی بنا کر دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دس نئے تحقیقاتی منصوبوں کے لئے مقابلاجاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری کے وسائل حاصل کیے ہیں جو کہ زراعت کے مختلف مسائل کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کلب کی تزئین و آرائش کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جس سے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خود احتسابی کو عمل میں لاتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی، طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے ذہن کوجدید علوم سے سیراب کرنے کے لئے شعوری کاوشیں عمل میں لائیں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کو 10ارب روپے کی زرعی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں حال ہی میں متواتربیس سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس مہینے میں چارمزید سلیکشن بورڈ ز منعقد کئے جائیں گے۔ جس سے فیکلٹی ممبران کو ترقی اورمزید اعلیٰ اور تربیت یافتہ تدریسی سٹاف کی دستیابی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایسو سی ایٹ پروفیسروں کو فل پروفیسر کی ترقی دینے کے لئے سلیکشن بورڈکیا جائے گا۔ انہوں نے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ وہ مقابلے کی بنیاد پر تحقیقی فنڈنگ کے حصول کے لئے کاوششیں عمل میں لائیں اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے صدر اے ایس اے،ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ یونیورسٹی کو کامیابیاں و کامرانیوں سے روشن کرنے کے لئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ کے امور کو احسن اندازمیں نمٹانے کے لئے معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں ملکی سطح پر وقوع پذیر ہونے والے چیلینجزسے نبرد آزما ہونے کے لئے بھر پور کاوشیں کریں۔اس موقع پر سابق صدر اے ایس اے، ڈاکٹر عیسیٰ خاں سمیت، ڈاکٹر خالد بشیر اور ڈاکٹر انجم ضیاء نے بھی خطاب کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.