پنجاب بھرمیں 852 ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق 903زخمی ہوئے

منگل 18 جنوری 2022 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں852روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 530افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔373معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد( 66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 391ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور53مسافر419اور99پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ241ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد72حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان57حادثات میں54متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کی909متاثرین میں769مرد اور140خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں200افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور472افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ237زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں692موٹر سائیکلز،97آٹو رکشے،97موٹر کاریں،21وین10مسافربسیں،24ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔