پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ون نیشنل کوچنگ کورس اسلامیہ کالج پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا

منگل 18 جنوری 2022 22:21

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ون نیشنل کوچنگ کورس اسلامیہ کالج ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ون نیشنل کوچنگ کورس اسلامیہ کالج پشاور میں اختتام پذیر ہوگیا،چار روزہ کورس میںخیبرپختونخواسمیت ملک بھر سے 42مردوخواتین کوچزنے حصہ لیا،اختتامی تقریب گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے کرکٹ گرانڈ میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شرکامیں سرٹیفیکیٹ اور کوچنگ سے متعلق پی سی بی کی کتب تقسیم کیں ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی شعبہ ہائی پرفارمنس کے منیجرراحت عباس ،سابق انٹرنیشنل کرکٹرمحسن کمال رحمت گلخیبرپختونخوا کے کوچ ساجد شاہ انٹرنیشنل کرکٹر ساجد خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیںڈی جی سپورٹس نے اختتامی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کے پی سی بی کے کورسز سے کوچز کی بھرپور رہنمائی ہوتی ہے اور انہیں جدید کرکٹ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کوچنگ کورس سے بھی ہمارے کوچز نے بہت کچھ سیکھا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہماری طرف سے مکمل تعاون حاصل رہے گا ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی نے ڈی جی سپورٹس خالد خان شرکا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر گل مجید خان کو خراج تحسین پیش کی جن کی کاوشوں سے بہترین کورس کا انعقاد ہوا افتتاحی تقریب کے دوران اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر گل مجید خان مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج میں منعقدہ پی سی بی کے نیشنل لیول ون کورس میں کراچی،لاہور،راوالپنڈی اور دیگر شہروں سمیت خیبر پختونخواسے 42مردوخواتین شرکا نے شرکت کی شعبہ ہائی پرفارمنس کے منیجرراحت عباس ،محسن کمال اور رحمت گل کرکٹ کوچنگ کورس سے متعلق لیکچر زدئییشرکاکا کہنا تھاکہ ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی کی کاوشوں سے دوسری مرتبہ پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کا انعقاد اسلامیہ کالج میں ہوا انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج سپورٹس کے میدان میں ملک کے اہم ستون کی مانند ہے اور خصوصا کے میں نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیںاور آئندہ بھی یہاں سے مزید اچھے کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔