
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کی اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنے کی دعوت
سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر قومی مفاد میں آئینی ترمیم پراتحاد ضروری ہے‘ اپوزیشن آئے اورجنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے آگے بڑھیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو
ساجد علی
بدھ 19 جنوری 2022
12:10

(جاری ہے)
خیال رہے کہ اسی معاملے پر2 روز قبل سینیٹ اجلس میں میں شاہ محمود قریشی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی میں گرما گرم بحث بھی ہوئی ، سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر جنوبی پنجاب صوبے کے معاملے پرآمنے سامنے آئے ، اس دوران شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کے لیے 2 تہائی اکثریت چاہیے ، جس پر سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا مطالبہ نہیں کیا صوبے کا مطالبہ کیا تھا ، جنوبی پنجاب صوبے کے لیے حکومت کے پاس اکثریت نہیں تو ہم سے بات کریں ، اس معاملے پر کسی سیاسی جماعت سے بات ہوئی ہی نہیں ہے ، جب ہماری حکومت تھی تو ہمارے پاس سادہ اکثریت بھی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اتفاق رائے سے 104 ترامیم کی گئیں۔
بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے پر پیپلز پارٹی سے ساتھ دینے کا وعدہ مانگ لیا ، ۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی لیٹ نہیں ہوتا ، اگر نیت درست اور آپ واقعی چاہتے ہیں کہ صوبہ بنے تو پیپلز پارٹی ساتھ دینے کا وعدہ کرے ، بات آگے لے کر چلتے ہیں اوروں سے بات اور اتفاق رائے کی کوشش کرتے ہیں ، جو انتظامی طور پر ممکن تھا وہ اقدامات ہم نے کیے ہیں تاکہ ایک سمت دے دیں آئینی ترمیم اور قرارداد درکار ہے، اس کے لیے ہم سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.