برطانوی پولیس سے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست

کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور شہریوں پر تشدد، اغوا اور قتل کے پیچھے یہی دونوں شخصیات ملوث ہیں،برطانوی لاء فرم

بدھ 19 جنوری 2022 15:21

برطانوی پولیس سے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) لندن کی ایک لاء فرم نے برطانوی پولیس سے بھارت کے آرمی چیف مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کومقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ان کے مبینہ کردار کے لیے گرفتار کرنے کی درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹوک وائٹ نامی برطانوی لا فرم نے لندن کے میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم یونٹ کو ایسے جامع شواہد جمع کرائے جن سے پتہ چلتا ہے کہ کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، ان کے اغوا اور قتل کے پیچھے بھارتی فورسز کی سربراہی کرنے والے جنرل منوج مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہاتھ ہے۔

لندن کی اس قانونی فرم نے سن 2020 اور 2021 کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے 2000 سے زائد شہادتیں پیش کی ہیں۔ اس رپورٹ میں آٹھ نامعلوم سینیئر بھارتی فوجی اہلکاروں پر بھی کشمیر میں جنگی جرائم اور تشدد میں براہ راست ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسے اس رپورٹ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اس نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے بھی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔