ہرنائی7 اکتوبر 2021 زلزلے سے متاثر ہونیوالے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل کردیا گیا

جلد ہی زلزلہ متاثرین کو گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے امدادی چیک تقسیم کرینگے ،صوبائی حکومت وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،سینئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعرات 20 جنوری 2022 00:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی7 اکتوبر 2021 کو ہولناک سے زلزلے متاثر ہونے والے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ کے ایجنڈا میں شامل کردیا گیا ہے ،جلد ہی زلزلہ متاثرین کو گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے امدادی چیک تقسیم کرینگے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرنے کیلئے آخرہ متاثرہ شخص کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھونگا ،صوبائی حکومت وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،صوبے کے تمام علاقوں کے منظور شدہ منصوبوں کیلئے فنڈز ریلز کررہے ہیں صوبے کے عوام کے تمام جائز مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی ، حلقہ انتخاب ہرنائی وزیارت سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب ہے بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادی پیکج کی منظوری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، میں اپنے حلقے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انہیں انکے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے جلد ان میں امدادی چیک تقسیم کرینگے انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین اور انکے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کے ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے منظوری لینے کے بعد زلزلہ متاثرین کو امدادی رقم جاری کرینگے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی میرااولین ترجیحی ہے اور میں 7 اکتوبر کو دورہ ہرنائی کے دوران زلزلہ متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا اور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہرفورم پرآواز بلند کی ہے اور اب بھی خاموش نہیں بیٹھا ہوا ہوں زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے جتنا جلد ممکن ہوسکے فنڈز ریلز کرینگے صوبائی کابینہ کے اجلاس ہوتے ہی زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز ریلز ہوگا سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبے میں جتنے ترقیاتی منصوبوں ہے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل کیلئے فنڈز ریلز کررہے ہیںسنیئر وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کیلئے متعلقہ محکموں کا احکامات جاری کئے ۔