ابوظبی حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ڈرونز کا استعمال کیاگیا،اماراتی سفیر

امارات میں شہری مقامات کو بھی نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، کئی حملوں کو روکا البتہ کچھ روکے نہ جا سکے،خطاب

جمعہ 21 جنوری 2022 13:07

ابوظبی حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ڈرونز کا استعمال کیاگیا،اماراتی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہاہے کہ حوثی باغیوں نے ابوظہبی پر حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا استعمال کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابقجوئش انسٹیٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی آف امریکا کے زیر اہتمام ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف العتیبہ نے کہا کہ کروز میزائلوں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے امتزاج نے متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا، ان میں سے کئی حملوں کو روکا گیا البتہ کچھ روکے نہیں جا سکے جس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عتیبہ نے کہا کہ حوثی ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے ایک ایسے ملک میں شہریوں پر حملہ کیا جو جنگ میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم یمن کی جنگ کو طویل عرصے پہلے چھوڑ چکے ہیں لیکن اب بھی ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم امریکی انتظامیہ اور کانگریس میں اپنے دوستوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ حوثیوں کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کریں۔