وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارانارکلی بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے میوہسپتال پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً زخمیوں کے پاس جا کرمزاج پرسی کی ،زیر علاج زخمیوں کاحال دریافت کیا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج زخمیوںکا حوصلہ بڑھایا،وزیراعلیٰ نے بم دھماکے میں زخمی خاتون کو دلاسہ دیا
جمعہ 21 جنوری 2022 23:36
(جاری ہے)
زیر علاج زخمی نے وزیر اعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سرپرست ہیں ،اب ہمیں کوئی فکر نہیں ۔
وزیراعلیٰ نے وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی ۔بزرگ مریض نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے ہمیںمفت علاج کی سہولت مل رہی ہے ۔بزرگ مریض نے وزیراعلیٰ کیلئے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کے درجات بلند کرے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوٹی ڈاکٹروں اور سٹاف کو زخمیوںکا دلجمعی سے علاج کرنے پر سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر زخمی کو مفت اور بہترین علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی-حکومت پنجاب بم دھماکہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر بہت دکھ ہوا، ملزم سزا سے بچ نہیں سکیں گی-بزدل دشمن نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نہیں چھوڑیں گے - اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
-
ایران امریکا مذاکرات کےحوالے سے بڑی پیش رفت
-
ٹرمپ اور پوپ میں مصالحت کی روبیو کی کوشش کتنی کامیاب رہی؟
-
معرکہ حق میں سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا
-
حکومت سماجی سطح پر درپیش انسانی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم کا ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پر پیغام
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ،عازمین حج اور دیگر مسافروں کی امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
-
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
-
تحصیل گوجر خان سے نکلنے والے وسائل گیس اور پٹرولیم پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،راجہ پرویز اشرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.