سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف دائر اپیلیں 26 جنوری 2022 کو سماعت کیلئے مقرر کردیں

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف دائر اپیلیں 26 جنوری 2022 کو سماعت کیلئے مقرر دیں ۔ ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عظمیٰ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی ،ملزم سراج تالپور ،ملزم غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا کیخلاف دائر اپیلیوں پر 26 جنوری کو سماعت کریگا ۔ واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عمر قید کی سزا کے فیصلے کیخلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔