
ایک خاتون نے سب کے سامنے کہا اگر وزن کم کرو تو ’آفت‘ لگو گی، حبا بخاری
کسی اچھی فلم یا کہانی کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور قسمت آزمائونگی، اداکارہ
ہفتہ 22 جنوری 2022 12:14

(جاری ہے)
شادی سے قبل ریکارڈ کرائے گئے انٹرویو میں حبا بخاری نے کہا کہ انہیں معروف ڈراما ساز حسینہ معین شوبز میں لے کر آئی تھیں، انہوں نے ہی ان کے والد سے اداکاری کی اجازت لی۔
پروگرام کے دوران حبا بخاری نے انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو چکی ہے مگر اچھی کہانی اور کردار نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کام سے معذرت کی۔انہوں نے کہاکہ اگر انہیں کسی اچھی فلم یا کہانی کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور قسمت آزمائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ اگر انہیں اپنے جسم کے کسی حصے کو بہتر بنانے کا موقع ملے تو وہ اپنا قد تھوڑا سا بڑھائیں گی۔حبا بخاری نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ عفت عمر کے ہمراہ پرواز میں سفر کر رہی تھیں کہ دور بیٹھی ایک خاتون نے انہیں پہچانا اور دور سے ہی ان سے بڑی آواز میں باتیں کرنے لگی۔حبا بخاری نے کہا کہ مذکورہ خاتون نے دور سے بڑی آواز میں سب کے سامنے انہیں کہا کہ اگر وہ اپنا تھوڑا وزن کم کریں تو وہ ’آفت‘ لگیں گی۔اداکارہ کے مطابق خاتون کی جانب سے پرواز میں سب کے سامنے ایسا بولنے پر جہاں انہیں شرم آئی، وہیں انہیں خاتون کے بولنے کے انداز پر ہنسی بھی آئی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سردار جی 3 میں ہانیہ کو شامل کرنے پر بھارت تلملا اٹھا، فلم ورکرز یونین دلجیت کے پیچھے پڑگئی
-
غیرملکی انفلوئنسر نے امیتابھ بچن کولیجنڈری پاپڑ والا کا لقب دے دیا
-
بشری انصاری اوراسلم شیخ نے عائشہ خان کی زندگی کی حقیقت بتا دی
-
عینا آصف کے ساتھ جوڑی بنانے پر خوشی ہوتی ہے، ثمرجعفری
-
شوبز شخصیات نے ہانیہ عامر کا بھارتی فلم میں کام کرنا تاریخی قرار دے دیا
-
بدنام کرنے پر ماریہ بی کا پوڈ کاسٹرشہزاد غیاث کے خلاف ہرجانے کا دعوی
-
بیٹی خود مختار ہے، بڑھاپے کا سہارا بننا اس کی ذمے داری نہیں، عفت عمر
-
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت چکے
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی لوک گلوکار الن فقیر کی 25ویںبرسی 4 جولائی کومنائی جائے گی
-
معروف فوک گلوکار عالم لوہارکی 46 ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائے گی
-
اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کر گئے
-
والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی ،جس سے راہ گیروں کو پانی پیتے دیکھا تو ان کا دل خوشی سے بھر گیا،اداکار یاسرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.