مقبوضہ جموں کشمیر:ڈوڈہ خطے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:53

مقبوضہ جموں کشمیر:ڈوڈہ خطے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
جموں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج (ہفتہ ) صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زلزلہ صبح 2 بجکر53 منٹ پر آیا۔  زیرتسلط  علاقے کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ عامر علی نے کہا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ڈوڈہ کے علاقے میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔