لاہور دھماکے بعد وزارت داخلہ کا صوبوں اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت نامہ جاری
دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظرسیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کا مراسلہ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 22 جنوری 2022
13:05
(جاری ہے)
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ انارکلی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے واقعہ میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ انارکلی کے دونوں سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سانحہ انارکلی کے دونوں سہولت کاروں کو جمعہ کی صبح راوی روڈ سے حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔
دونوں سہولت کاروں کی گرفتاری جائے وقوعہ کے گردونواح کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی بیک ٹریک کرنے پر عمل میں آئی ہے۔ سانحہ انارکلی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق انارکلی بم دھماکے میں ملک دشمن قوتیں ملوث پائی گئی ہیں، جن کے واضح ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں، جس کی روشنی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ انارکلی کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اسے پنجاب کے مختلف اضلاع تک پھیلا دیا ہے، واضح رہے کہ جمعہ کی صبح تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر نصب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے لگائے گئے نجی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے سانحہ انارکلی کے ملزمان کی تصاویر حاصل کر لیں، جن کی نشاندہی کا عمل کیے جانے کے بعد تینوں دہشت گردوں کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئی تھیں، کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی تھی جس کے بعد تمام افراد کے چہروں کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کے ارد گرد دیکھے گئے تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دے سکتے ،مشتبہ افراد کا ریکارڈ حاصل کرکے کردار کا تعین ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران نے اہم انکشافات کردیئے
-
ایران امریکا تنازع اور خطے پر اس کے اثرات کے موضوع پر خصوصی نشست
-
”کاکروچ “مودی جی کی دھوتی میں گھس چکے ہیں. جے رام رمیش
-
”کاکروچوں“ نے مودی سرکارکو ہلا دیا‘احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا
-
اسلام آباد کے 6 ججز کوبہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت
-
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو مارے گئے
-
سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدوں کی پاسداری کریں گے، دفتر خارجہ
-
کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے؛ واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
-
سی آئی اے مراکز پر ایرانی حملوں میں روس کے ممکنہ کردار پر سوالات
-
ایرانی صدر کا پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور، تہران میں پاکستان کے سفیر نے سفارتی اسناد پیش کیں
-
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو، قانونی سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے مملکت اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.