حکومت کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبوں کا اجرا کر رہی ہے،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ اوروزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں 5سو کلو واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:25

حکومت کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے شمسی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے شمسی توانائی کے منصوبوں کا اجرا کر رہی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں 5سو کلو واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

ممبران صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، سلیم لابر اور جاوید اختر انصاری اور وائس چانسلر ڈاکٹر ملک اخترعلی کالرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے حکومت شمسی توانائی کے منصوبوں کا اجرا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیا کہ گلوبل وارمنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس سلسلے میں ہائیڈرو پراجیکٹ اور ڈیمز کی تعمیر سے سستی بجلی پیدا کر کے قوم کی ضروریات کو پورا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 29 یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ جس پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کی11 ہزار پرائمری سکولوں کو بھی اس مالی سال کے اختتام تک سولر انرجی پر شفٹ کر دیا جائے گا۔ اسی طرح پنجاب میں 2400 بنیادی مراکز صحت کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 350 پولیس اسٹیشنز سمیت بڑے ہسپتالوں کو بھی سولر انرجی کے ذریعے توانائی کی فراہمی کی منصوبہ ہے جس سے بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ماضی میں شہباز شریف نے اقربا پروری کرتے ہوئے ان منصوبوں میں اپنے داماد کو نوازا اور مالی کرپشن کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ بزدار حکومت قوم کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر دیانتداری کی ساتھ قوم کی حقیقی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہی ہے۔