پنجاب بھرمیں 711 ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق 765زخمی ہوئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں711روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 429افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔336معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 325ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور41مسافر357اور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ196ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت209متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 53حادثات میں 61متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ51حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل772متاثرین میں647مرد اور125خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں151فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 375افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ246زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں609موٹر سائیکلز،77آٹو رکشی87موٹر کاریں،26وین10مسافربسیں،23ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔