فیصل آباد، دوران سفر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کے گھر جڑانوالہ پہنچ گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) سی پی او مبشر میکن تاندلیانوالہ میں دوران سفر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون کے گھر جڑانوالہ پہنچ گئے‘ ڈاکوئوں نے دوران واردات 17 ستمبر 2021 کو کار سوار فیملی سمیت خاتون کو اغوا کے بعد ایک ڈیرے پر لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ایک ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہی-مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعات لگا کر اصل حقائق کو مسخ کرنے پر سی پی او نے اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ عمر سرفراز کو معطل کرکے چارج شیٹ کر دیا ہی-متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی‘آر پی او عمران محمود کا نوٹس‘ آن لا ئن کے مطابق جڑانوالہ 240موڑ آفتاب ٹاون کے رہائشی ابرار احمد نے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کو بتایا کہ سائل 17ستمبر کو بیوی بچوں اور بھائی کے ہمراہ بسواری کار ساہیوال سے جلہ موڑ واپس گھر آ رہا تھا کہ چک نمبر 393گ ب تاندلیانوالہ کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 3 کس نے سائل کے بھائی اسرار اور فیملی کو سفید کار میں بٹھا لیا جبکہ گن پوائنٹ پر سائل اور فیملی سے نقدی موبائل اور کار چھین لی الزام علیہان نے سائل اور فیملی کی آنکھوں پر پیٹاں اور ہاتھ رسیوں سے باندھ دئیے اور شیزارہ پل کے قریب پھینک گئے متاترہ خاندان کا کہنا ہے کہ ڈاکوں نے سائل اور بچوں کو ایک کمرے میں بندھ کر دیا اور مبینہ طور پر خاتون کو باری باری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے اصل حقائق کو مسخ کیا ہے جبکہ ایک ملزم فیصل فتیانہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے پولیس کے مطابق خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے 4 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اعتراف جرم کر لیا ہے دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اطلاع پر سی پی او فیصل آباد مبشر میکن،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد اجمل،ایس پی ٹاون جڑانوالہ سید مصطفی گیلانی کے متاثرہ خاتون کے گھر 240 موڑ آفتاب ٹاون پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی گرفتار ملزمان سے خود تفتیش کریں گے سی پی او مبشر میکن نے اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ عمر سرفراز کو معطل کرکے چارج شیٹ کر دیا ہے سی پی او کے مطابق پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ آر پی او عمران محمود نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انسویسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے کمیٹی متعلقہ پولیس رسپانس کا جائزہ لے گی کسی بھی پولیس افسران کی غفلت سامنے آنے پر محکمانہ احتساب عمل میں لایا جائے گا۔