پنجگور میں تیز ہوا نے تباہی مچاد ی،متعدد بجلی کے کھمبے گرنے سے صارفین بجلی سے محروم

اتوار 23 جنوری 2022 00:05

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تیز ہوا نے تباہی مچادی پنجگور کے مختلف علاقوں میں متعدد بجلی کے کھمبے گرنے سے مختلف علاقے کے صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 21 جنوری سے جاری تیز ہواں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقے چتکان غریب آباد چتکان تار آفیس اور سٹی ٹو کے متعدد کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین بجلی سے محروم ہوئے ہیں واضح دوسری جانب ایران سے مین سپلائی بھی دو دنوں سے دن کے اوقات معطل رہی ہے اور گزشتہ شب گیارہ بجے کے بعد ہفتے کے دن شام تک ایران کی جانب سے بجلی بحال نہ ہوسکی گزشتہ روز سے جاری تیز ہواں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوئی ہے شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام سخت اذیت کے شکار ہیں اس سرد موسم میں نہ بجلی نہ ایندھن نہ لکڑیاں دستیاب ہیں شہری شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔