پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن میں بے تحاشا اضافہ ہوا ،حکومت نے لٹیروں کو پکڑنے کی بجائے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا، محمد اشرف بھٹی

اتوار 23 جنوری 2022 20:55

`لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن میں بے تحاشا اضافہ ہوا حکومت نے لٹیروں کو پکڑنے کی بجائے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا یہ بات ہم نہیں بلکہ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں کہی گئی ہے موجودہ سیٹ اپ ناکام ہو گیا ملک پرعملاً آئی ایم ایف کا قبضہ ہے معیشت اور معاشرت عالمی مالیاتی اداروںاور این جی اوز کے حوالے کر دی گئیں اور قرضوں کا ہمالیہ، 880ارب روپے کے سکینڈلز، پی ٹی آئی کے قوم کو دیے گئے تحائف ہیں ان کے دور حکومت میں ہر پیدا ہونے والا بچہ دو لاکھ 35ہزار کا مقروض، روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے تو وزیراعظم کہتے ہیں کہ انھیں ٹی وی سے پتا چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی، آٹا، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی شکایت کرتے تو وزیراعظم کی جانب سے ہدایت آتی ہے گھبرانہ نہیں، کبھی وعظ کیا جاتا ہے کہ سکون قبر میں ملے گا موجودہ حکومت کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصدتک اضافہ ہوا غریب کو ہسپتال سے ڈسپرین کی گولی نہیں ملتی پہلے گندم سمگل ہوئی پھر شارٹیج آئی اور بعد میں درآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

آٹا، چینی، ادویات، پیٹرول سمیت تمام سکینڈلز میں حکومتی افراد کے نام آئے، آج تک کارروائی نہیں ہوئی۔