اوپن یونیورسٹی نے جاری طلبہ کی انرولمنٹ شروع کردی

پیر 24 جنوری 2022 16:08

اوپن یونیورسٹی نے جاری طلبہ کی انرولمنٹ شروع کردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پہلے مرحلے کے پروگراموں میں داخل(جاری طلبہ)کی انرولمنٹ شروع کردی ہے۔میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے جاری طلبہ 22فروری جبکہ بی ایس، ایم ایس سی، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے طلبہ 14فروری تک اپنی انرولمنٹ آن لائن کرسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق جاری طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر "آن لائن ایڈمشن فارم" لنک کے تحت" انرولمنٹ برائے جاری طلبہ"کو کلک کریں گے اور اپنا فارم آن لائن پُرکریں گے۔

فارم آن لائن مکمل کرنے کے بعد مطلوبہ داخلہ فیس کا چالان فارم خود بخود جنریٹ ہوجائے گا جو کہ الائیڈ بینک، فرسٹ ویمن بینک، مسلم کمرشل بینک اور یونائٹڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ چالان کی سٹوڈنٹ کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں گے۔ادا شدہ فیس کی چالان کاپی یونیورسٹی کو ارسال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔طلباء جاز کیش، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ    *786#USSDسٹرنگ /ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائز اور موبی لنک، ٹیلی نار، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔

نئے امیدواروں کے لئے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولیات میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کو فعال کردیا گیا ہے تاکہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جاسکے۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو داخلہ، امتحان اور کتابوں کی ترسیل سے متعلق نئی پیش رفت سے آگاہ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :