Live Updates

حکومت کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے ،میر چنگیر خان جما لی

زرعی شعبے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ملک بھر میں یوریا کھاد کا بحران پیدا کیا گیا ،ساڑھے تین سالوں میں خوشحال ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب تر پہنچا دیا گیا ہے ،صدر پیپلزپارٹی بلوچستان

پیر 24 جنوری 2022 21:36

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی کال پر حکومت کی کسان کش پالیسی کے خلاف ڈیرہ اللہ یار میں بھی ٹریکٹر ٹرالی نکالی گئی سیکڑوں جیالوں نے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ کی قیادت میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ریلی میں شرکت ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مزدور چوک پر پہنچی جہاں پر جلسہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل زرعی شعبے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ملک بھر میں یوریا کھاد کا بحران پیدا کیا گیا کسان کھاد کے حصول کے لیے دربدر ہیں ساڑھے تین سالوں میں خوشحال ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب تر پہنچا دیا گیا ہے آج ہر شخص پریشان نظر آرہا ہے انکا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا مشن پیپلزپارٹی کے پاس ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات عوام کی طاقت سے جیت کر پی پی پی حکومت بنائے گی 27 فروری کو شروع ہونے والا لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا حکومت میں آنے کے بعد نہیں چھوڑونگا کا راگ اب حکومت سے نکالا تو نہیں چھوڑونگا تک پہنچ چکا ہے حکومت سے ترقی اور خوشحالی کی امید نہیں ہم ملکی معیشت بچانے نکلے ہیں عوام کی طاقت آج بھی پی پی پی کے پاس ہے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ 6 فروری کو نصیرآباد ڈویڑن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوگا قدآور شخصیات پی پی پی میں شامل ہونگے عمران خان حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے حکمرانوں کو کہیں بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اس موقع پر سید یار شاہ ، محمد اسلم مستوئی ، ظہور احمد چانڈیو ، ذوالفقار کھوسہ ، شبیر احمد چانڈیو ، میواہ خان کھوسہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات