Live Updates

عمران خان کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت لیا،سید حسن مرتضی

'اب تو لاڈلے کی چہیتی ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے بھی نیازی ٹولے کو کرپٹ ترین قرار دے دیا: پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

منگل 25 جنوری 2022 19:40

عمران خان کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت لیا،سید حسن مرتضی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت لیا،اب تو لاڈلے کی چہیتی ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے بھی نیازی ٹولے کو کرپٹ ترین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو کرپشن میں 16 درجے اوپر لے گیا ،عمران خان کا اپوزیشن کو دھمکانا، اٴْلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مٴْترادف ہے مہنگائی بیروزگاری اور کرپشن سے تنگ عوام عمران خان کے سڑکوں پر نکلنے کی منتظر ہے،عمران خان ہمت کرکے بغیر پروٹوکول باھر نکلیں تاکہ عوام عزت افزائی کر سکیں،ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ سے واضح ہوگیا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو بے دردی سے لٴْوٹا۔

شہزاد اکبر سمیت عمران خان کے تمام کارِ خاص کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات