Live Updates

حکومت طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے‘سردار طالب حسین نکئی

گورنمنٹ پتوکی کالج فار بوائز اینڈ گرلز کی اپ گریڈیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے کالجز کی اپ گریڈیشن سے طلباء و طالبات کو تدریس کو مکمل کرنے کیلئے جدید سہولتیں اور ساز گار ماحول میسر ہوگا

بدھ 26 جنوری 2022 14:26

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز پھولنگر کی اپ گریڈیشن کیلئے 15کروڑ روپے جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار خواتین پھولنگر کی اپ گریڈیشن کیلئے 14کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی اور مذکورہ کالجز میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے اکیڈمک بلاکس، لیبز، کلاس رومزکی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے گورنمنٹ پتوکی کالج فار بوائز اینڈ گرلز کی اپ گریڈیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے کالجز کی اپ گریڈیشن سے طلباء و طالبات کو تدریس کو مکمل کرنے کیلئے جدید سہولتیں اور ساز گار ماحول میسر ہوگا اور بہترین نتائج سامنے آئینگے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز اینڈ گرلز پھولنگر میں کالجز میں بی ایس بلاکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دونوں کالجز میں اکیڈمک بلاکس، پریکٹکل لیبز، کمپیوٹر لیبز اور کلاس رومز بنائے جائینگے جبکہ گرلز کالج میں ڈے کیئر سینٹر بھی تعمیر کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز اینڈ گرلز پھولنگر میں بی ایس بلاکس کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا محمد اسلم، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات