پاکستان اور گنی کا تجارت، سیاست ، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعاد
وزیر خارجہ کا گنی کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، گنی کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا iشاہ محمود قریشی کا قازقستان کے ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال د* پاکستان اور قازقستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،وزیر خارجہ
بدھ 26 جنوری 2022 18:50
(جاری ہے)
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور گنی کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور کثیرالجہتی فورمز پر روایتی باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور گنی کے درمیان تجارت، سیاست ، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کے لیے دوطرفہ میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ گنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر موریسنڈا کویاتے نے کہا کہ گنی پاکستان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔گنی دنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کا معترف ہے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلیبردی کیساتھ بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا پاکستان اور قازقستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان پائیدار اور دیرپا اقتصادی و تجارتی شراکت داری،سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے اور نومبر 2021 میں الماتے میں منعقدہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آخری اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین کا مشترکہ مفاد کے تمام امور پر، اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او سمیت علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں منعقدہ وزرائے خارجہ کونسل (CFM) کے غیر معمولی اجلاس میں اعلیٰ سطحی قازق وفد کی شرکت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.