پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا،عمران خان
سابقہ دور حکومت میں پاناما سکینڈل آیا، موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 جنوری 2022 19:59
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا، سابقہ دور حکومت میں پاناما جیسے بڑے مالی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آئے جبکہ موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے کرپشن کیسز مزید اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے آگاہ کیا جائے، عوام کو ترقی کرتی معیشت اور معاشی ترقی سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول قانون میں اصلاحات پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو3 سالہ دورحکومت میں نافذ کی گئی اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے سول قانون میں اصلاحات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں تک فوری اورسستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انصاف کی فوری اور یقینی فراہمی کا براہ راست تعلق گورننس کی بہتری سے ہے، حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون کی بالادستی کیلئے اصلاحات لے کر آئی، موجودہ دورِ حکومت میں عدلیہ آزاد ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرانے قوانین میں اصلاحاتی تبدیلی کے حوالے سے کسی حکومت نے نہیں سوچا، 1908 کے بعد پہلی دفعہ حکومت سول قانون میں تبدیلی لیکر آرہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.