ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اجلاس،یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اجلاس،یوم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ الحمراء یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے منائے گا،اس حوالے سے الحمراء نے تیاریاں کا آغاز کر دیا ہے،اس موقع پر الحمراء کشمیریوں کی آواز کو پوری دنیا تک پہچانے کے لئے نمائش کاانعقاد کرئے گا،جس کے لئے آرٹسٹوں نے ان کاکام طلب کر لیا گیا ہے، آرٹسٹوں کو اوپن کال دے کر اپنا کام 31جنوری تک الحمراء آرٹ گیلری میں جمع کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جو اس نمائش کے موقع پر آویزاں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں الحمرا ء نے مقابلہ پینٹنگ بعنوان ’’سٹی سکیپ آف لاہور ‘‘ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں آرٹسٹ اپنا کام یکم فروری 2022تک الحمراء آرٹ میوزیم ،الحمراء کلچرل کمپلیکس ،قذافی سٹیڈیم میں بھیج سکیں گے،مقابلہ جیتے والوں کے لئے 5تا 20ہزار تک کے پانچ انعام رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :