جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سلیپ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ کی معصوم بچی جاں بحق ، دو خواتین شدید زخمی

جمعرات 27 جنوری 2022 21:39

جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سلیپ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ کی معصوم بچی جاں بحق ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سلیپ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ کی معصوم بچی جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق محلہ بلال کے رہائشی خرم شہزاد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی فیملی کو لیکر شہر میں سودا سلف خریدنے کے لیے آرہا تھا کہ جب وہ محلہ اسلام پورہ سیم چونگی نمبر 8 کے قریب پہنچا تو ان کی موٹر سائیکل اچانک بارش کے پانی کی وجہ سے سلیپ ہو گئی موٹرسائیکل نیچے گرنے پر پیچھے سے آنے والی ٹرالی بچی کے اوپر سے گزر گئی جس سے 6 ماہ کی معصوم بچی عمہ فروا فوری طور پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر دو خواتین فرزانہ اور کلثوم شدید زخمی ہو گئی جن کو ایمرجنسی کی صورت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی