لالہ موسیٰ ، ڈپٹی کمشنر کی فوری قریبی سینٹر سے بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت

جمعہ 28 جنوری 2022 15:12

لالہ موسیٰ ، ڈپٹی کمشنر کی  فوری قریبی سینٹر سے بوسٹر ڈوز لگوانے کی ..
لالہ موسیٰ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے 6 ماہ قبل کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے وہ فوری قریبی سینٹر سے بوسٹر ڈوز لگوائیں،کورونا وباء کی روک تھام کے لئے علماء کرام ،شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کر دار اداکریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، چیکنگ ٹیمیں بغیر ویکسی نیشن خدمات فراہم کرنے والے میرج ہالز اور ریسٹورنٹس کو فوری سیل کر دیں اور کم از کم تین دن تک نہ کھولا جائے۔

انہوں نے یہ بات ضلعی امن کور کمیٹی کے ممبران اور ضلع میں کورونا کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس اجلاس میں ڈی پی او عمر سلامت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز افضل حیات تارڑ،ظہیر لیاقت، اسسٹنٹ کمشنر ،صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی،ضیا اللہ شاہ،قاری الطاف الرحمن سمیت دیگر  نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع گجرات میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 101 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے میں 778 ٹیسٹوں کی رپورٹس مو صول ہوئیں، ان میں سے14 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، پازیٹیو آنے والے 50 فیصد سے زائد شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی جبکہ بوسٹر ڈوز لگوانے والے کسی بھی شہر ی میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :