داہانی کی عمران طاہر کے ساتھ سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل

جمعہ 28 جنوری 2022 21:56

داہانی کی عمران طاہر کے ساتھ سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز داہانی کی عمران طاہر کے ساتھ سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شاہنواز داہانی پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کو گلے لگاتے ہیں اور ان کے ساتھ سندھی زبان بولتے ہیں۔جواب میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر بھی سندھی میں داہانی سے گفتگو کرتے ہیں۔واضح رہے کہ داہانی نے کچھ روز قبل جیونیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنیوالے عمران طاہر کا بنیاد ی تعلق سندھ سے ہی ہے۔