پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1000کلو جعلی کھویا برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:56

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1000کلو جعلی کھویا برآمد کر کے تلف کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں ٹیم نے کوٹ لکھپت میں کھویا مرچنٹ پر چھاپہ ما کر1000کلو جعلی کھویا برآمد کر کے تلف کر دیا ۔ رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق پنڈی سٹاپ کے قریب ظفر کھویا مرچنٹ کی سرپرائز چیکنگ کی گئی اورقوانین کی خلاف ورزیوں پر کھویا مرچنٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، نامکمل لیبنگ اور ناقص صفائی پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیمپلنگ مہم کے دوران معیار فیل ہونے کی بنا ء پر کارروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کی سیمپلنگ کے علاوہ سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے،کھویا یونٹ کو اس سے قبل متعدد اصلاحی نوٹسز اور پروڈکشن بھی بند کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :