سید شرف الدین علی بخاری کی حاجی حنیف طیب سے ملاقات ،جلسے میںشرکت کی دعوت

منگل 8 فروری 2022 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) خانقاہ بخاریہ کے پیر سید شرف الدین علی بخاری نے گذشتہ روزچیئرمین نظا م مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات اورفاتحہ خیبر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی یادمیں14فروری 2022کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد حنیف طیب نے ان کو غزالی دورہ حضرت علامہ احمد سعید کاظمی شاہ صاحب کا اردوترجمہ قرآن البیان پیش کیا ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب ،ڈاکٹرسیدعاکف الدین،محمدماجد،حافظ محمدوسیم بھی ملاقات میں موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :