ہیڈمسٹریس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش

پرائم منسٹر پورٹل پر شکایات کے بعد ڈی ای او نے سی ڈی جی ایل سکول کا وزٹ کیا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 فروری 2022 23:47

ہیڈمسٹریس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری 2022ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) لاہور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سی ڈی جی ایل سکول ساہوڑی کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری نے سی ڈی جی ایل سکول کی ہیڈ مسٹریس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

  پرائم منسٹر پورٹل پر درج ہونے والی شکایات کے بعد ڈی ای او نے مذکورہ سکول کا وزٹ کیا ۔ اپنی رپورٹ میں ڈی ای او نے لکھا ہے کہ سکول میں شاہد نام کا فرد ملازمین سے ناجائز پیسے وصول کرتا ہے اور بلااجازت سکول میں آتا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شاہد کی بیوی سکول میں غیرقانونی کینٹین چلا رہی ہے۔ اساتذہ نے شکایات کی تھیں کہ شاہد اپنے فون سے فی میل اساتذہ کی تصویریں بناتا ہے۔ انکوائری کے بعد ڈی ای او نے شکایات کو درست قرار دیا ہے اور سکول سربراہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی کی سفارش کی ہے۔
ہیڈمسٹریس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش

متعلقہ عنوان :