روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو چیمپئنز لیگ فائنل کی میزبانی نہیں کرپائے گا: برطانوی وزیراعظم بورس جونس کا اعلان
یورپیئن چیمپیئنز لیگ کا فائنل اس سال 28مئی کو سینٹ پیٹرز برگ کے گزپروم ارینا میں منعقد ہونا ہے
ذیشان مہتاب بدھ 23 فروری 2022 16:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ردعمل سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ پیوٹن نے جو کچھ ڈونبس میں کیا ہے اس سے وہ روس کو غریب اور دنیا میں تنہا کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ روس جس کا دنیا میں فرعون کا درجہ ہو گا اسے کوئی بھی قبول نہیں کرے گا اور وہ روس جو دوسرے ممالک کی خود مختاری پر حملہ کرے گا، اس میں کوئی بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کرے گا۔ یورپ میں فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے کہا ہے کہ وہ مستقل اور بغور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن فی الحال ان کا ایونٹ کے فائنل کا مقام بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ روس نے مشرقی یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں روسی فوج کو بطور امن مشن تعینات کرنے کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ عالمی طاقتوں نے روس کے اس اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا تھا جبکہ امریکا اور برطانیہ نے اس عمل کی سختی سے مذمت کی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روس کا اعلان ’بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے سدباب کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.