گلگت بلتستان ،نگر میں 4 ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے شاہراہ نگر کی تعمیر کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کریا گیا

پیر 28 فروری 2022 22:12

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2022ء) گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں 4 ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے شاہراہ نگر کی تعمیر کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پسن سے ہوپر تک ستر میٹر چوڑے اور کئی کلو میٹر طویل شاہراہ نگر کا ٹھیکہ ملٹی نیشنل کمپنی این ایل سی کو دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگرانی کے لئے ایکس ای این نگر محمد عیسیٰ کو پراجکٹ ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے جس نے اس بڑے پراجیکٹ کے عملے کی تعناتی بھی کر دی ہے امید سے بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا اور مقررہ وقت میں تعمیر مکمل ہو گی ۔

اس شاہراہ کے بننے سے شاہراہ قراقرم کا متبادل میسر ہو گا جو صرف وادی نگر سے گزرے گا ۔ جبکہ نگر کی کئی حسین وادیوں تک رسائی آ سان ہو گی اور ٹورزم کو فروغ دینے میں بڑی مدد ملے گی ۔ بعض ذرائع اس نئی شاہراہ کو سی پیک کا حصہ قرار دے رہیں ہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :