گیارہویں انٹرنیشنل سی ایس آر ایوارڈز، پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے چار ایوارڈز اپنے نام کر لئے

جمعہ 4 مارچ 2022 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2022ء) پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو کارپوریٹ سوشل زمہ داری کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے چار ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ کمپنی نے کلین پر منتقلی، زمہ دارانہ سرمایہ کاری، کمیونٹی پر مثبت اثرات اور ماحول میں کاربن میں کمی کی کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے۔ یہ اہم ایوارڈز حکومت پاکستان آئی پی او کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور کراچی میں گیارھویں انٹرنیشنل سی ایس آر ایوارڈز اینڈ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ایوارڈ دینے کے فیصلے کو ڈی پروفیشنل نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو بورڈ اور ڈیجیٹل میگزین ایتھیکل بزنس اپڈیٹ کی جانب سے توثیق دی گئی ۔ ُپاکستان ٹوبیکو کمپنی کے کارپوریٹ افئیرز مینجر برائے مڈل ایسٹ، سائوتھ ایشیا اور نارتھ افریقہ ریجن، مدیح الرحمن پاشا کی جانب سے ایوارڈز وصول کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ریجنل مینجر برائت سندھ و بلوچستان شاہپر محبوب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگ کرتے ہوئے مدیح پاشا کا کہنا تھا کہ سی ایس آر کی چار کیٹیگریز میں ایوارڈ یافتہ ہونا کمپنی کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ ایوارڈز بنیادی طور پر کمپنی کی جانب سے ماحول، سوشل اور گورننس کے ایجنڈا کے حوالے سے کیے جانے والے اہم اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈز ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی سماجی زمہ داری پوری کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک بہتر کل کی تعمیر میں سر گرم ہے۔