بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اعظم سواتی سمیت دیگر ممبران اسمبلی کی الیکشن کمیشن طلبی

پیر 14 مارچ 2022 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2022ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت دیگر ممبران اسمبلی کو طلب کر لیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحصیل بفہ بکھل کے لئے پی ٹی آئ امیدوار عبدالشکور لغمانی کے لئے انتخابی مہم چلانے اور انتخابی جلسہ سے خطاب پر وفاقی وزیر اعظم سواتی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی این اے 13 صالح محمد خان سواتی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور نوٹس کے مطابق اعظم سواتی کل بروزہ بدھ کو جبکہ صالح محمد خان اور امیدوار عبدالشکور لغمانی کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کے لئے پیش ہونیکا حکم دیا ہے اسی طرح این اے 33 ہنگو ضمنی الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیڈک چئیرمین اور ممبر صوبائ اسمبلی شاہ فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہنگو سید ظہور شاہ نے 16 مارچ کو ایم پی اے شاہ فیصل کو وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کرلیا واضح رہے کہ شاہ فیصل نے لکی بانڈہ میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کرکے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی این اے 8 ملاکنڈ پر پی ٹی آئی کے امیدوار برائے تحصیل کونسل درگئی کے لئے انتخابی مہم چلانے کا الزام اورجلسہ میں عوام کو پی ٹی آئ امیدوار کے حق ووٹ نہ دینے پر فنڈز نہ دینے کی دھمکی پر ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ ضیائ الرحیم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان کوآج بروزہ منگل اپنے دفتر طلب کرلیاہے پی ٹی آئی امیدوار برائے تحصیل کونسل درگئ پیر اسلام پر انتخابی مہم چلانے میں ممبر قومی اسمبلی این اے 8 ملاکنڈ جنید اکبر کی مدد سے سرکاری وسائل کا الزام لگایا گیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ ضیائ الرحیم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار پیر اسلام کو آج بروزہ منگل اپنے دفتر وضاحت پیش کرنے کے لئے طلب کیا ہے الیکشن کمیشن نے ملاکنڈ سے ممبر صوبائ اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین پیر مصور غازی پر پی ٹی آئی امیدوار برائے تحصیل کونسل درگ کے لئے انتخابی مہم چلانے کے الزام اورجلسہ میں عوام کو پی ٹی آئ امیدوار کے حق ووٹ نہ دینے پر فنڈز نہ دینے کی دھمکی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ ضیاء الرحیم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ممبر صوبائ اسمبلی پیر مصور غازی کو آج بروزہ منگل اپنے دفتر وضاحت پیش ہونے کے لئے طلب کرلیا۔

۔۔۔اعجاز خان