انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے بلاول کو طلب کرلیا

بلاول 25 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل ڈی ایم او دفتر مالاکنڈ میں پیش ہوں، نوٹس کا متن

جمعرات 24 مارچ 2022 15:42

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے بلاول کو طلب کرلیا
ملا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول کو نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ بلاول 25 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل ڈی ایم او دفتر مالاکنڈ میں پیش ہوں۔