Live Updates

لیگی رہنما محسن کورائی کا عدم اعتماد میں شہباز شریف کی کامیابی پر بیل قربان کرنے کا اعلان

عمران خان نے غریب عوام کا جینا حرام کررکھاہے آئے روز مہنگائی سے ہم پریشان ہیں،بیان

ہفتہ 2 اپریل 2022 23:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2022ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما محسن کورائی نے عدم اعتماد میں شہباز شریف کی کامیابی پر بیل قربان کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب عوام کا جینا حرام کررکھاہے آئے روز مہنگائی سے ہم پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما محسن کورائی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نیکہا پاکستانی قوم عمران خان کی حکومت سے پریشان ہے سابقہ تین سالوں میں حکمرانوں نے عمران خان کی قیادت میں کچھ نہیں کیا صرف ہی صرف انتقامی سیاست کو ترجیح دی اور غریب عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا انشاء اللہ اتوار کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوکر میاں شہباز شریف کو ملک کا وزیراعظم پاکستان بنتے ہی ملک ترقی کی جانب رواں دواں ہو جائے گا انہوں نے کہا ایک بیل خریدا ہے جو شہبازشریف کے وزیراعظم پاکستان بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے قربان کیا جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات