وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی نے ایچ ای سی نیڈبیس سکالر شپ کے تحت مختلف شعبہ جات کے 51طلبہ و طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کر دیئے

پیر 11 اپریل 2022 23:47

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نیڈ بیس سکالرشپ کے تحت 51طلبہ وطالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کردیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ایچ ای سی نیڈ بیس سکالرشپ کے تحت مین کیمپس میں چیکس کی تقسیم کے حوالے سے یونیورسٹی کانفرنس ہال میں تقریب رکھا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ تھے۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران اور سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا تھے۔ چیکس تقسیم کرنے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطائ اللہ شاہ نے سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سکالر شپ دینے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ وطالبات اپنی محنت کو جاری رکھے اور عملی زندگی میں جاکر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکالر شپ کو اپنے تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کرے اوراپنی کارکردگی میں مزید بہتر ی لائیں تاکہ سکا لر شپ دینے کا مقصد پورا ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبااس بات کا بھی خیال رکھے کہ کل عملی زندگی میں جانے کے بعد آپ کو بھی معاشرے کے ضرورت مند وں کی امداد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :