معین خان نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا
اگر پیٹرن انچیف نئے چیئرمین کا انتخاب چاہتے ہیں تب بھی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے : سابق کپتان
ذیشان مہتاب جمعہ 22 اپریل 2022 12:35
(جاری ہے)
ایک سوال پر معین خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب پیٹرن انچیف کی نامزدگی پر ہی ہوتا ہے۔
رمیز راجہ ایک کرکٹر ہیں، حکومت کو جائزہ لینا چاہیے کہ کیا وہ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، بہرحال اگر پیٹرن کسی نئے چیئرمین کا انتخاب چاہتے ہیں تب بھی کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، دیکھنا یہ ہے کہ اس عہدے پر کسی ایسی شخص کو لایا جائے جو کرکٹ کیلیے کام کرنے کا تجربہ رکھتا ہو۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کی حکمت عملی منفی رہی، ڈیڈ پچز بنائی گئیں۔ اس کے باوجود ناکامی سے نہ بچ سکے،پاکستان کے پاس موجود اسپنرز کا یاسر شاہ یا ذوالفقار بابر جیسا ماضی کا ریکارڈ نہیں تھا،اس لیے شاید سلو بولنگ کیلیے سازگار پچز پر انحصار نہیں کرسکتے تھے،اس صورتحال میں ریورس سوئنگ کیلیے موزوں پچز بنائی جاسکتی تھیں ، اپنی قوت کے مطابق کوئی پلان ہونا چاہیے تھا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو سوچنا چاہیے کہ ڈیڈ پچز بنانے کے پیچھے کس کی منصوبہ بندی تھی۔ اس طرح کی پچز شائقین کو ٹیسٹ کرکٹ سے مزید دور کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی، اسی انداز کو طویل فارمیٹ میں بھی اپنانے کی ضرورت ہے،ٹی ٹوئنٹی میچ میں 15 سے 20رنز کم بنانے کی وجہ سے شکست ہوئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.