Live Updates

ریجنل الیکشن آفس ساہیوال کے باہر تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 اپریل 2022 20:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2022ء) الیکشن کمشنر ساہیوال کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا احتجاجی مظاہرہ کے اجتماع سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں رانا آفتاب احمد،شکیل خان نیازی،رائے حسن نواز،وحید اصغر دوگر سابق ایم پی اے نے خطاب کر تے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگایا اور کہا کہ ) ملک میں حلقہ بندیوں کا مسئلہ یا فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے جسے ناکام بنا دیا جائے گا ۔پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے والے خود دیوار سے لگ جائیں گے ۔عمران خان نہ کبھی جھکا ہے اور نہ جھکے گا، پی ٹی آئی دوبارہ حکومت میں آئے گی۔غلطی کرنے والے غلطی سدھارے اور نئے الیکشن کروائے جائیں۔الیکشن کمیشن نے جانبداری کر تے ہوئے اپنی مر ضی مسلط کر نے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کا سامنا کریں گے اور عوام کو سڑکوں پر پائیں گے۔مقررین نے کہا کہ عمران خان نے کال دی تو وہ کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات