لکی مروت کے درزیوں کی سلائی کیلئے سرکاری نرخ نامہ جاری

مردانہ بڑا سوٹ ڈبل سلائی 650 ، بڑا سوٹ سنگل سلائی 600 ، چھوٹا ڈبل سلائی سوٹ 500 اور چھوٹا سنگل سلائی سوٹ 400 روپے مقرر

بدھ 27 اپریل 2022 00:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2022ء)ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین باچا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر لکی مروت طارق محمود کی درزیوں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں ضلع لکی مروت کے درزیوں کی سلائی کی کے لئے سرکاری نرخ نامہ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاری کردہ سرکاری نرخ نامیکے مطابق اعلی کوالٹی میٹیریل کا استعمال کرکے مردانہ بڑا سوٹ ڈبل سلائی 650 روپے، بڑا سوٹ سنگل سلائی 600 روپے جبکہ چھوٹا ڈبل سلاء سوٹ 500 روپے اور چھوٹا سنگل سلائی سوٹ 400 روپے مقرر کیگء ہے۔

جس میں جنریٹر کے چارجز بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں زیادہ ریٹ وصول کرنے کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 0969510548 پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہے۔ جس پر ضلعی انتظامیہ فورا کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی