علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام مسجد نبوی کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 1 مئی 2022 11:40

ْ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام مسجد نبوی و روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اونچی آواز سے نعرہ بازی اور پاکستان کے حکومتی وفد کی توہین کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنا دیا جائے۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے زہر اہتمام روضہ رسول،مسجد نبوی کی بے حرمتی اور پاکستان کے حکومتی وفد کی توہین کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت علماء مشائخ ونگ کے ڈویڑنل صدر پیر سید عرفان رسول شاہ ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق اور مولانا عبداللہ سعید ہاشمی نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت وزراء کا وفد سعودی عرب ادائیگی عمرہ پر ہے جہاں گزشتہ شب بعض شر پسند نے روضہ رسول و مسجد نبوی پر نہ صرف اونچی آواز میں نعرے بازی کی بلکہ وفد کے اراکین سے نا روا رویہ اختتار کرتے ہوئے مسجد کی بے حرمتی اور وفد کی توہین کا ارتکاب کیا جو امت مسلمہ کے جزبات سے کھیلنے کے مترادف ہے اس لئے اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں اور سعودی حکومت شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزا دیتے ہوئے نشان عبرت بنا دے تاکہ آئندہ کسی شر پسند کو توہین اور بے حرمتی کی جرات نہ ہو سکے اس موقع پر وفد کی حفاظت اور ملک وملت کی بقاء و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔