صبور علی نے شوہر علی انصاری کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا

اتوار 1 مئی 2022 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر و اداکار علی انصاری کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔صبور علی اور علی انصاری کی بات پکّی کو ایک سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں صبور علی کے ساتھ اٴْن کے شوہر علی انصاری بھی موجود ہیں اور سامنے میز پر ایک کیک اور گلاب کا پھول رکھا ہوا ہے۔

اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جس دن سے میں نے ہاں کہا، اٴْس دن سے میں نے تمہیں ہر دن اپنی سب سے بڑی نعمت سمجھا ہے۔صبور علی نے مزید لکھا کہ تٴْم میری تمام دعاؤں کا جواب، میرے بہترین دوست اور میرے جیون ساتھی ہو۔

متعلقہ عنوان :