الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 33 ہنگو پرمنعقدہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے اٴْمیدوار ندیم خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اتوار 1 مئی 2022 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2022ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو پرمنعقدہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے اٴْمیدوار اور سابق ایم این اے خیال زمان مرحوم کے فرزند ندیم خان کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اس حلقہ پر 17 اپریل2022 کو ضمنی انتخابات منعقد کرائے گئے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے اٴْمیدوار ندیم خان المعروف ندیم خیال نے 20948 ووٹ لے کر واضح اکثریت سے اپنے ہی والد مرحوم خیال زمان کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر غیرمتوقع طورپر جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبیداللہ ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے اٴْمیدوار سعید عمر اور دیگر دو آزاد اٴْمیدواروں محمد سعید اور عتیق احمد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی تھی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز ندیم خان کی کامیابی اور ایم این اے منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔